وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میںچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیف آرگنائزر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ مملکت نے وفاقی حکومت خصوصاً وزارتِ پارلیمانی امور کے …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میںچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیف آرگنائزر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ مملکت نے وفاقی حکومت خصوصاً وزارتِ پارلیمانی امور کے اصلاحاتی اقدامات کے بارے مےں بتاےا اور پارلیمان کا کردار مستحکم کرنے اور قانون سازی کا عمل تیز کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا اور مردان میں پارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور قابل، نظریاتی اور وفا شعار کارکنان کو تنظیمِ نو کے عمل میں ذمہ داریاں سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ تحریک انصاف ملک میں انتظامی و سیاسی اصلاحات کا جامع پروگرام رکھتی ہے۔ دستورِ پاکستان پارلیمان سمیت تمام ریاستی اداروں کی حدود و قیود کا تعین کرتا ہے۔ بدقسمتی سے مفاد پرست سیاسی گروہ نے گزشتہ ادوار میں پارلیمان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ دونوں کلیدی جماعتوں نے اپنے ادوار میں ایوان کو بے جان ڈیبیٹنگ کلب میں بدل دیا۔تحریک انصاف پارلیمان کو اسکے جائز آئینی مقام پر بحالی کا عزم کئے ہوئے ہے۔ پارلیمان کو آئین کی روح کے مطابق قومی امنگوں کا محور و مرکز بنائیں گے۔

Leave a Reply