اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو معمولی ایشوز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وزارتوں کی پیشکش کر کے سیاسی نا پختگی کا مظاہرہ کیا …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو معمولی ایشوز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وزارتوں کی پیشکش کر کے سیاسی نا پختگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بھٹو خاندان کی سیاست سے انحراف کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عام لوگوں کی زندگی میں کوئی بہتری اور ترقی نہیں لائی، جہاں لوگ پہلے ہی غربت، مہلک بیماریوں خشک سالی اور دیگر آفات کے سبب شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔








