وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کا مفاد امن میں ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے کہ پاکستان اس معاملے پر غیرجانبدار رہے گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کا مفاد امن میں ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے کہ پاکستان اس معاملے پر غیرجانبدار رہے گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے، پاکستان نے ہمیشہ اسلامی ممالک کے اتحاد کی کوشش کی اور آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اس لئے اب ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ پاک فوج پورے پاکستان کی فوج ہے، آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی معاملہ ہے، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے، توقع ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جوعناصر کرپشن میں ملوث ہیں انہیں چھوٹ نہیں ملے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا دین کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا، ثبوت کے بغیر کسی پر الزام تراشی کرنا نا مناسب عمل ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

مزید خبریں