وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں برابری کی سطح پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اب تک 5 ہزار200 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار ریکارڈسطح پر پہنچ چکی ہے اور جولائی اگست تک بجلی کی پیداوار کو 20سے 21ہزار میگا …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں برابری کی سطح پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اب تک 5 ہزار200 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار ریکارڈسطح پر پہنچ چکی ہے اور جولائی اگست تک بجلی کی پیداوار کو 20سے 21ہزار میگا واٹ کی ریکارڈ سطح پر لے کر جائیں گے۔ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نظام میں شامل نہیں کی گئی اور یہی بات بجلی بحران کا باعث بھی بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ و مخلصانہ کوششیں شروع کیں اور توانائی کے متعدد منصوبوں کو شروع کیا جن کی تکمیل سے آج بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply