وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کا سب سے زیادہ سامنا پاکستان کے عوام نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کھلے عام پھانسیاں دی جائیں، ایران میں دہشت گردوں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ لٹکایا جاتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے، اب مزید گنجائش نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply