وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پمز ہسپتال میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نئے میڈیکل ٹیسٹ کولیکشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

APP48-11 ISLAMABAD: November 11 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry inaugurating new Pathology Testing, Collection and Reporting Department in PIMS. APP

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ  اسلام آباد میں صحت اور تعلیم کے اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پمز ہسپتال میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نئے میڈیکل ٹیسٹ کولیکشن سینٹر کے قیام سے مریضوں کو سہولت میسر آئے گی۔ ہسپتال میں یومیہ 10 ہزار مریض آتے ہیں، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی کمی ہے۔ او پی ڈی اور انڈور پر شدید دباو¿ ہے، وزیراعظم نے پمز ہسپتال کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کرنے کی  سمری کی منظوری دے دی ہے، تبدیلی میڈیا پر تقریریں کرنے، نعرے لگانے، بے جا تنقید اورگالیاں دینے سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے انتشار اور فتنے کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا اور پاکستان کے اداروں پر اعتماد کرنا ہو گا۔ جمعہ کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز ) میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نئے میڈیکل ٹیسٹ کولیکشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جدید ترین پتھالوجی سینٹر کا افتتاح خوش آئند ہے۔