اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو یہ کہتے تھے کہ یہاں سے قانون کا جنازہ نکلے گا یا (ن) کا جنازہ نکلے گا میں ان سازشیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ تو قانون کا جنازہ نکلا ہے اور نہ ہی (ن) کا بلکہ جھوٹے مداریوں، …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو یہ کہتے تھے کہ یہاں سے قانون کا جنازہ نکلے گا یا (ن) کا جنازہ نکلے گا میں ان سازشیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ تو قانون کا جنازہ نکلا ہے اور نہ ہی (ن) کا بلکہ جھوٹے مداریوں، سازشیوں اور منفی سیاست کرنے والوں کا جنازہ نکلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کی تحقیقات کے بعد ان سازشیوں کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ءمیں عوام ہی یہ بتائیں گے کہ پچھلے 5 سالوں میں جنہوں نے خلوص دل سے عوام کی خدمت کی ان کی عوام کے دلوں میں کیا پزیرائی ہے اور جن لوگوں نے 2014ءسے لیکر آج تک صرف سیاسی ڈرامے کیے ان کی کتنی پزیرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بلاشبہ بہترین جج ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ان لوگوں کی سیاست بے نقاب ہوئی ہے اور ان کے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وزیراعظم محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں اور انشااللہ 2018ءکے انتخابات میں بھی سرخرو ہوں گے۔








