اسلام آباد ۔ 15 دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، اس سلسلہ میں وزیراعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں، تعلیمی ریفارم پروگرام کے آخری مرحلہ میں 200 سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جلد پی سی ون تیار کر لیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی روات، بھنگڑیل اور موہری کے سکولوں اور کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، اس سلسلہ میں وزیراعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں، تعلیمی ریفارم پروگرام کے آخری مرحلہ میں 200 سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جلد پی سی ون تیار کر لیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات، بھنگڑیل اور موہری کے سکولوں اور کالج میں تعمیراتی کا م کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ مقامی سیاسی نمائندے اور تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی دورہ کے دوران موجود تھے۔ وزیر مملکت نے سول ورکس کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے تمام 422 سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت پائلٹ پراجیکٹ میں 22 سکولوں میں نئے کلاس روم، واش روم بلاکس، پینے کے پانی کے کولر اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔








