وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پمز ملازمین کی طرف سے اظہار تشکر کیلئے منعقد ہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز کو مثالی ادارہ بنائیں گے جس کی کارکردگی پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، پمز کی ایمرجنسی میں تمام ادویات اور ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے جس سے لاکھوں مریض مستفید ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو اسلام آباد کی حدود میں زمین فراہم کریں گے، …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز کو مثالی ادارہ بنائیں گے جس کی کارکردگی پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، پمز کی ایمرجنسی میں تمام ادویات اور ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے جس سے لاکھوں مریض مستفید ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو اسلام آباد کی حدود میں زمین فراہم کریں گے، زمین کے تعین کیلئے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے پمز ملازمین کی طرف سے اظہار تشکر کیلئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو پارلیمنٹ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کے بل کی منظوری کے بعد منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کر رہے ہیں۔