وزیر مملکت برائے کیڈ کی ہدایت پرطلباءکو بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئیں

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سنگجانی میں طلباءکو بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئیں، بچیوں کے سکول میں کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سکول کے ساتھ واقع ماڈل سکول فار بوائز کے تین کلاس رومز اور ایک ہال کو ماڈل سکول فار گرلز کے استعمال میں …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سنگجانی میں طلباءکو بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئیں، بچیوں کے سکول میں کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سکول کے ساتھ واقع ماڈل سکول فار بوائز کے تین کلاس رومز اور ایک ہال کو ماڈل سکول فار گرلز کے استعمال میں دےدیا گیا ہے، یہ کمرے اور ہال بوائز سکول کے زیر استعمال نہیں تھے، گرلز میں نئے کلاس رومز کی تعمیر تک یہ کمرے اور ہال گرلز سکول کے زیر استعمال رہیں گے، سکول میں کمروں کی کمی پوری ہونے کے بعد 7 نومبر سے تمام طالبات کلاس رومز میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت کی خصوصی ہدایت پر سکول کو مزید دو سو کرسیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، اب سکول کی تمام طالبات کیلئے کرسیاں میسر ہیں، سکول میں مزید تین اساتذہ اور ایک کمپیوٹر ٹیچر کو بھی تعینات کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply