اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور پاکستان کا مستقبل روشن ہیں، دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وہ پیر کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب …
وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور پاکستان کا مستقبل روشن ہیں، دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وہ پیر کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام طلباءکو مبارکباد دیتے ہیں، یہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی بورڈز میں ہوتا ہے۔ اب تک کی تمام اسسمنٹس میں وفاقی تعلیمی بورڈ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءنے زندگی کے تمام شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔








