وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی زیر صدارت قومی فیٹف رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر آج سے ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجم کا سرکاری دورہ کریں گی

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزارت خارجہ میں قومی فیٹف رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر مملکت کو پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ قانونی، پالیسی اور انتظامی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت نے اصلاحات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو بین الاقوامی معیارات کے برابر لانے کے لیے اجتماعی، نظام کی وسیع کوششوں کو سراہا۔

اجلاس میں نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ، وزارت خزانہ، خارجہ امور، داخلہ، قانون و انصاف، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی نارکوٹکس فورس اور قومی احتساب بیورو کے سینئر افسران نے شرکت کی۔