وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن آپریشنزکی کامیابی کو یقینی بنانےکے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن آپریشنزکی کامیابی کو یقینی بنانےکے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کی کامیابی کو یقینی بنانےکے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس تقریب کی میزبانی کی جس کے لئے پاکستان، برازیل، گھانا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے تعاون فراہم کیا،کئی دیگر اعلیٰ سطحی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے امن قائم کرنے کی کارروائیوں کے دوران مربوط نظام کے وسیع رسپانس پر زور دیا تاکہ ممکنہ منفی نتائج کو کم کیا جا سکے اور میزبان اتھارٹیزکوقیام امن کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی جا سکے،وزیر مملکت نےلائبیریا، سیرالیون، برونڈی اور مشرقی تیمورمیں اقوام متحدہ کی سب سے کامیاب امن فوج کے طور پاکستان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پائیدار امن اور سلامتی کے فروغ میں خواتین کے اہم کردار کے لیے پاکستان کے ٹھوس عزم کا اعادہ کیا اور خاص طور پر ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں خواتین کمیونٹی انگیجمنٹ ٹیم کی تعیناتی کا ذکر کیا، جس نے پیشہ ورانہ تربیت سمیت کئی کامیاب امن سازی کے اقدامات کیے ۔

طلباء، اساتذہ اور خواتین کے لیے، اور کانگو پولیس کے لیےورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ ملک پائیدار امن، استحکام اور اقتصادی ،خوشحالی کی جانب گامزن ہوں۔