وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران قرضوں کے لئے فی الوقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، حکومت قرضے اور دیگر تمام واجبات کو ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران قرضوں کے لئے فی الوقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، حکومت قرضے اور دیگر تمام واجبات کو ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور کے اجلاس میں کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز الیاس بلور، محسن خان لغاری، نسرین جلیل، کامل علی آغا، عثمان سیف اﷲ اور محسن عزیز کے علاوہ وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رواں مالی سال کے لئے آئی ایم ایف کی معاونت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حکومت مالیاتی ادائیگیوں کی پوزیشن میں ہے تاہم ترقی کے لئے قرضوں کی ضرورت پڑتی ہے۔