اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے …
وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کو بحال کر دیا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی تاریخی و کامیاب کوششوں کی بدولت ملک بھر سے توانائی بحران کا بھی خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے محمد نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے پر بھی عملدرآمد کیا جنہیں کسی بدعنوانی کے الزام پر نہیں بلکہ صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی لوگوںکے مقبول ترین رہنما ہیں۔ رانا محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی موثر و کارآمد پالیسیوں اور کارکردگی کی بنیاد پر 2018ءکے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔








