اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہمےں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی حکومت اور ریاست کی زمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت ملک بھر کے تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی …
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا قومی فوڈ فورٹیفیکیشن سٹریٹیجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہمےں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی حکومت اور ریاست کی زمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت ملک بھر کے تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے جمعرات کو یہاں قومی فوڈ فورٹیفیکیشن سٹریٹیجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت نیشنل فور ٹیفکیشن الائنس ( این ایف اے) تشکیل دیا گیا جس کے تحت فوڈ فورٹےفکےشن کے الائنس کی اےک صوبائی شاخ قائم کی جا رہی ہے تاکہ صوبوں اور ترقیاتی شراکت اداروں، وفاقی وزارتوں اور یو این کے مابین رابطہ کاری اور اشتراک کار کو بہتر بنایا جا سکے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔








