وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی آئی پی یو اسمبلی میں شرکت ،پاکستان کا عالمی امن و انصاف کے فروغ پر زور

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 151 ویں اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے عالمی امن، سلامتی اور انصاف سے متعلق اعلیٰ سطحی مباحثوں اور اجلاسوں میں فعال کردار ادا کیا۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق آئی پی یو اسمبلی کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے انسداد دہشت گردی اور پرتشدد …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 151 ویں اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے عالمی امن، سلامتی اور انصاف سے متعلق اعلیٰ سطحی مباحثوں اور اجلاسوں میں فعال کردار ادا کیا۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق آئی پی یو اسمبلی کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے بارے میں اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ (ایچ ایل اے جی) ) کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی سطح پر قانون کی حکمرانی کے فروغ، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور موثر قانون سازی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیر مملکت نے "امیگریشن، دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم: پارلیمانی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے چیلنجز کے جوابات” کے عنوان سے منعقدہ ایک پینل مباحثے میں بھی پاکستان کا موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان باہم جڑے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، جامع پالیسی سازی اور مضبوط قانونی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے اسمبلی کے موقع پر مختلف ممالک کے پارلیمنٹرینز اور بین الاقوامی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں گڈ گورننس، انصاف کے فروغ اور عالمی امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔