اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن کو لندن میں ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر جان برکاﺅ نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا۔ سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو ایک ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی قیادت اور ذاتی ہمت و حوصلے کے ذریعے جمہوری معاشرے کی ترقی میں بہترین کردار …
وزیر مملکت ماروی میمن کو لندن میں ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر جان برکاﺅ نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن کو لندن میں ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر جان برکاﺅ نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا۔ سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو ایک ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی قیادت اور ذاتی ہمت و حوصلے کے ذریعے جمہوری معاشرے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرے۔ ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر نے پاکستان میں صنفی مساوات، غربت میں کمی ،بچوں کی خوراک اور جمہوری مفادات کی اہمیت اجاگر کرنے پرماروی میمن کی تعریف کی۔








