وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنانس بل 2018میں فلمی صنعت کے لئے مثالی پیکیج دے گی ،موجودہ حکومت نے پہلی فلم پالیسی میں فلم کوباقاعدہ صنعت کا درجہ دیا ہے‘ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ‘ کلچرل سرگرمیاں بحال ہوچکیں ہیں ‘ جلد …

کراچی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنانس بل 2018میں فلمی صنعت کے لئے مثالی پیکیج دے گی ،موجودہ حکومت نے پہلی فلم پالیسی میں فلم کوباقاعدہ صنعت کا درجہ دیا ہے‘ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ‘ کلچرل سرگرمیاں بحال ہوچکیں ہیں ‘ جلد پاکستان کی فلمی صنعت خطے میں بڑی اورابھرتی ہوئی صنعت بنے گی ‘پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے‘ حکومت نے فلمی صنعت کی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں مالی مراعات ‘ٹیکس چھوٹ ‘فلم فنانس فنڈ کاقیام ‘فلم اکیڈمی ‘فلم سٹوڈیوز ‘فلمی آلات کی درآمدپر ٹیکسز کی چھوٹ شامل ہے‘فلمی صنعت کی بحالی سے قومی ورثہ ‘ثقافت ‘پاکستان کی خوبصورتی کو فروغ ملے گا ‘60اور 70کی دہائی میں پاکستان کی فلمی صنعت کاشمار دنیا کی بڑی فلمی صنعت میں ہوتا تھا ‘ ہم نے اس مقام سے بھی آگے جانا ہے۔وہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔