وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم، امتِ مسلمہ اور خصوصاً کشمیر کے عوام کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم، امتِ مسلمہ اور خصوصاً کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور صلہ رحمی کا سبق دیتا ہے، قربانی کا جذبہ …

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم، امتِ مسلمہ اور خصوصاً کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور صلہ رحمی کا سبق دیتا ہے، قربانی کا جذبہ معاشرے میں بہتری ترقی اورخوشحالی کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرتیں مٹا کر ایک دوسرے کی خدمت اور باہمی احترام کو اپنا شعار بنانا ہوگا، خوشیاں مناتے ہوئے اپنے اردگرد محروم، مستحقین، غریب اور نادار افراد کو نہیں بھولنا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply