وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پی این سی اے اور لوک ورثہ کے پروگراموں کے متعلق 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس …

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پی این سی اے اور لوک ورثہ کے پروگراموں کے متعلق 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے) اور لوک ورثہ کے پروگراموں کے متعلق 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کمیٹی آزادی کے 70 سال کے جشن کے سلسلے میں تخلیقی پروگراموں اورایونٹس کی ترتیب کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سال جشن آزادی بھرپور انداز میں قومی جوش اور جذبے کے سا تھ منایا جائے گا، 14 اگست قومی آہنگی، اتحاد اور حب الوطنی کے بھر پور اظہار کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ریاست بن کر ابھرا۔ وزیرمملکت اطلاعات نے 14 اگست کو تحریک آزاد ی کے مشاہیر اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیروز نے برصغیر کے مسلمانوں کو برطانوی سامراج کی غلامی اور ہندو تسلط سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن تخلیقی، تفریحی پروگرامز اور ڈرامے ترتیب دے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی سخت محنت اور جانفشانی سے ہی ممکن ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار ایونٹ ترتیب دینے پر پی ٹی وی کی انتظامیہ اور ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی ٹی وی جشن آزادی کی 70 سالہ تقریبات کو یادگار بنانے کیلئے اسی جذبے کے ساتھ کاوشوں کو بروئے کار لائے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی 23 مارچ کے حوالے سے پروگرامز اور ٹرانسمیشن کے معیارکو سراہا۔ انہوں نے جشن آزادی کی تیاری سے متعلق ریڈیو پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply