اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ شاپنگ بیگ پر پابندی کا بل منظوری کےلئے وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے، جیسے ہی منظوری آئے گی بل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلئے بھجوایا جائے گا، 14 اگست کے بعد اسلام آباد کی حدود میں پلاسٹک بیگ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گی، اسلام آباد کے …
وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ شاپنگ بیگ پر پابندی کا بل منظوری کےلئے وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے، جیسے ہی منظوری آئے گی بل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلئے بھجوایا جائے گا، 14 اگست کے بعد اسلام آباد کی حدود میں پلاسٹک بیگ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گی، اسلام آباد کے 33 سکولوں میں کلین اینڈ گرین پروگرام شروع کر رہے ہیں جس کا افتتاح جلد ہی وزیراعظم کریں گے، ہائی رائز بلڈنگز کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو گا جس کےلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔









