اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ایوان کی رائے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صبح ایوان میں جو گفتگو ہوئی ہے اور پورے ایوان کی جانب سے ملکی سلامتی و …
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ایوان کی رائے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صبح ایوان میں جو گفتگو ہوئی ہے اور پورے ایوان کی جانب سے ملکی سلامتی و یکجہتی کے لئے جو پیغام دیا گیا ہے اس سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں اہم اجلاس ہو رہا تھا جس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، میں نے انہیں پورے ایوان اور پوری قوم کے جذبات سے انہیں آگاہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں بھی بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث ہو گی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے بعد ایوان میں آ کر پالیسی بیان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بہت جلد طلب کیا جائے گا۔








