اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں اپنے ہم منصب علی ارباس سے ملاقات کی ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے ملاقات کے دوران اپنے ترک ہم منصب کو بطور وزیر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور …
وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی ترک ہم منصب علی ارباس سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں اپنے ہم منصب علی ارباس سے ملاقات کی ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے ملاقات کے دوران اپنے ترک ہم منصب کو بطور وزیر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ہیں اور بہت سے شعبوں میں معاہدے بھی موجود ہیں ۔وزیر مملکت نے ترک ہم منصب کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا اور انھیں دو دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ بیان کے مطابق ترک وزیر علی ارباس نے وزیر مملکت کے دورہ ترکی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے تعاون اور یکجہتی کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے ۔ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سروس قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔








