اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت سے دور پیش آنے والے واقعہ کو بعض ذرائع ابلاغ اور سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے خدانخواستہ عدالت پر حملہ قرار دینے کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عدالتون کا احترام کرتی ہے، سپریم کورٹ میں پیشی ہو یا جے آئی ٹی اور احتسابعدالت میں …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت سے دور پیش آنے والے واقعہ کو بعض ذرائع ابلاغ اور سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے خدانخواستہ عدالت پر حملہ قرار دینے کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عدالتون کا احترام کرتی ہے، سپریم کورٹ میں پیشی ہو یا جے آئی ٹی اور احتسابعدالت میں پیشی ہماری قیادت نے نہ صرف ہر قدم پر عدالتوں کا احترام کیابلکہ فیصلون پر عمل بھی کیا،ہم نےکبھی عدالتوں پر تنقید نہیںکی تاہم فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا جو ہر شہری کا بنیادی قانونی اور آئینی حق ہوتا ہے،احاطہ عدالت کے اندر نہ کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی، کسی طرح کی کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی تاہم ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو یہاں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں بہت سی عدالتیں ہیں اور آج پیش آنے والا واقعہ عدالت سے بہت دور پیش آیاوہاں سیکورٹی کے فرائض دینے والی دو الگ الگ ڈویژن ہیں، خاصی تعداد میں لوگوں نے اس علاقے سے گذرنے کی کوشش کی، مجھے بھی روکا گیا دھکم پیل ہوئی کچھ وکلاءزخمی ہوئےجو طبی امداد کے بعد واپس چلے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا پر ہماری جماعت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اور ہر واقعہ پر سیاست کرنا شروع کر دی جاتی ہے ، جھوٹ اتنا بولاجاتا ہے کہ سچ کا گمان ہونے لگے ۔








