اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سال 2018-19کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزارت کیڈ کے تمام اداروں کے سربراہان اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سال2017-18کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے ڈویلپمنٹ افسران کو ہدایت …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت سال 2018-19ءکے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس
اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سال 2018-19کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزارت کیڈ کے تمام اداروں کے سربراہان اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سال2017-18کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے ڈویلپمنٹ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں شمولیت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تمام انتظامی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی جائے اور ہر ماہ منصوبوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ فراہم کی جائے۔ ڈیلی ویجز اساتذہ کے ایک نمائندہ وفد نے بھی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی ۔ وفد نے وزیر مملکت کو تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے وزیر خزانہ سے ملاقات کریںگے۔









