وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا پاکستان کیمیکل منیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

لاہور۔27 فروری(اے پی پی )وزیر مملکت و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری میں آنے والے مسائل کے حل کیلئے جلد ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر رہی ہے ‘ وطن عزیز کومعاشی و معاشرتی مسائل سے نکلنے کیلئے 20سال تک سالانہ 10فیصد کے حساب سے مستقل گروتھ کی ضرورت ہے ۔ وہ پیر …

لاہور۔27 فروری(اے پی پی )وزیر مملکت و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری میں آنے والے مسائل کے حل کیلئے جلد ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر رہی ہے ‘ وطن عزیز کومعاشی و معاشرتی مسائل سے نکلنے کیلئے 20سال تک سالانہ 10فیصد کے حساب سے مستقل گروتھ کی ضرورت ہے ۔ وہ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں پاکستان کیمیکل منیوفیکچررز ایسوسی ایشن اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مابین منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کیمیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد ادریس سمیت کیمیکل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply