اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح پر قوم اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جو سیاسی جماعتیں کہتی تھیں کہ عدالت سے (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا انہیں ناکامی ہوئی ہے، پاناما کیس میں دنیا بھر کے جتنے بھی قائدین کے نام تھے ان میں سے نوازشریف کے سوا کسی …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا آبپارہ چوک میں مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح پر قوم اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جو سیاسی جماعتیں کہتی تھیں کہ عدالت سے (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا انہیں ناکامی ہوئی ہے، پاناما کیس میں دنیا بھر کے جتنے بھی قائدین کے نام تھے ان میں سے نوازشریف کے سوا کسی کا ٹرائل نہیں ہوا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان، جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمات میں بھی اسی تیزی سے ٹرائل کیا جائے جس طرح اس کیس میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں نوازشریف اور ان کا خاندان ہی نہیں بلکہ انہیں چاہنے والے لاکھوں اور کروڑوں عوام بھی سرخرو ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو آبپارہ چوک میں مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے اس فیصلے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔








