اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا گیا ہے۔ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔ملک سے …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا گیا ہے۔ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ، تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں، 2018ءکا پاکستان 2013ء سے مختلف ہوگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم ایچ 8/4 میں یوم تحفظ سفید چھڑی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں اسلام آباد کے خصوصی تعلیمی اداروں کے بصارت سے محروم بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھا ہونے کا مقصد نابینا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جا رہی ہے، قوت بصارت سے محروم ایک بچی کا حکومت پاکستان نے اپنے خرچے پر علاج کرایا۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔








