وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جلسہ عام سے خطاب

محمد نواز شریف کو ملکی ترقی کی سزاد ی گئی وہ قوم کے دل کی دھڑکن ہیں‘این اے57کا کوئی دیہات یا علاقہ 2018ءتک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جلسہ عام سے خطاب حضرو ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو ملکی ترقی کی سزاد ی گئی وہ قوم کے …

محمد نواز شریف کو ملکی ترقی کی سزاد ی گئی وہ قوم کے دل کی دھڑکن ہیں‘این اے57کا کوئی دیہات یا علاقہ 2018ءتک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جلسہ عام سے خطاب

حضرو ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو ملکی ترقی کی سزاد ی گئی وہ قوم کے دل کی دھڑکن ہیں‘ 2013ءکے الیکشن میں دیہاتوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے‘ این اے57کا کوئی دیہات یا علاقہ 2018ءتک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا‘ 15سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے اٹک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ان 4سالوں کے دوران جو ترقی اٹک میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی‘ چھچھ کو کارپٹ سڑکیں اور سوئی گیس فراہم کر دی گئی‘ یونین کونسل ہارون کے بجلی کے تمام مسائل ایک دو ماہ میں حل کر دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواحی گاﺅں باڑہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام نزاکت خان ،صفدر خان ،ماسٹر شیر افسر ،عابد خان اور دیگر نے کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،وائس چیئرمین ملک عبد المناف ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،فیصل خان ،ملک عمران ،حاجی شیراز خان ،حاجی احسان خان ،شیخ خالدی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

Leave a Reply