وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الاﺅنس کے اجراءکی یقین دہانی

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منظوری حاصل کر کے پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الاﺅنس کے اجراءکی یقین دہانی کر دی ۔ وہ پیر کوپی آئی اے ایئر لےگ کے مرکزی صد ر شمیم اکمل کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے …

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منظوری حاصل کر کے پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الاﺅنس کے اجراءکی یقین دہانی کر دی ۔ وہ پیر کوپی آئی اے ایئر لےگ کے مرکزی صد ر شمیم اکمل کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر پی آئی اے ایئرلیگ اسلام آباد کے صدر عثمان خان بھی موجودہ تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے مشیر کو پی آئی اے کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور انکے جلد حل کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مشیر برائے ہوابازی نے وفد کو پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10 فیصد اضافی الاﺅنس دینے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں