وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے ،آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے ،تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دبائو بڑھ رہا ہے اوریہ ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہبود آبادی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے ،تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دبائو بڑھ رہا ہے اوریہ ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہبود آبادی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد از جلد بلانے اور قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نیشنل پاپولیشن کونسل کی خود سربراہی کریں گے،نیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑا جائے گا،خواتین کی تعلیم اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا آبادی پر قابو پانے کی حکمت عملی کا اہم جزو ہو گا،آبادی میں توازن اور قابو پر موثر آگاہی مہم چلائی جائیگی،اسلامی ممالک بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ایران میں آبادی پر قابو کے کامیاب پروگرام چل رہے ہیں ،قومی پاپولیشن کونسل صوبائی حکومتوں کے تعاون قومی سطح پر موثر مہم چلانے میں مددگار ثابت ہو گی،نیشنل پاپولیشن کونسل کا سیکریٹریٹ وزارت منصوبہ بندی ہو گی ۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

 

مزید خبریں