غزہ۔6اکتوبر (اے پی پی):غزہ میں مسجد پر اسرائیلی فضائی حملے میں 18افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق اتوار کی صبح اس اسرائیلی فضائی حملے میں وسطی غزہ کی مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 18فلسطینی شہید ہوگئے ۔رائٹرز نے فلسطینی نیو ز ایجنسی وفا کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب …
وسطی غزہ میں مسجد پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی ہو گئے

مزید خبریں
غزہ۔6اکتوبر (اے پی پی):غزہ میں مسجد پر اسرائیلی فضائی حملے میں 18افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق اتوار کی صبح اس اسرائیلی فضائی حملے میں وسطی غزہ کی مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 18فلسطینی شہید ہوگئے ۔رائٹرز نے فلسطینی نیو ز ایجنسی وفا کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق اس مسجد میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے پنا لے رکھی تھی اور شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں واقع شہداءالاقصیٰ مسجد کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس مسجد میں عسکریت پسندوں نے اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں ایک سال سے جاری فوجی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں ، سکولوں، مساجد اور اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنا چکاہے۔ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں بیالیس ہزار فلسطینی شہید ، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔








