وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا بہت تکلیف دہ عمل ہے،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جو فوجی جوان روز ہماری حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے دیکر اپنے ماں باپ اور ملک کو سرخرو کر رہے ہیں،ان کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا بہت تکلیف دہ عمل ہے۔جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ پر بارڈرز پر بھیج کر دکھائیں،بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ "اے …

لاہور۔14جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جو فوجی جوان روز ہماری حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے دیکر اپنے ماں باپ اور ملک کو سرخرو کر رہے ہیں،ان کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا بہت تکلیف دہ عمل ہے۔جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ پر بارڈرز پر بھیج کر دکھائیں،بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ "اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار کڑے۔”