وفاقی آئینی عدالت ، ہر درخواست کے ساتھ مقررہ نمونہ فارم جمع کرانا لازمی قرار

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جانے والی ہر درخواست، اپیل یا دیگر عدالتی کارروائی کے ساتھ مقررہ نمونہ فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)نذر عباس کی جانب سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مقررہ نمونہ فارم ہر درخواست یا اپیل کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہوگا، بصورت دیگر کارروائی مکمل تصور نہیں …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جانے والی ہر درخواست، اپیل یا دیگر عدالتی کارروائی کے ساتھ مقررہ نمونہ فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)نذر عباس کی جانب سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مقررہ نمونہ فارم ہر درخواست یا اپیل کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہوگا، بصورت دیگر کارروائی مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔

فارم کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ یا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے والے درخواست گزار کے دستخط سے مکمل کیا جائے گا۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نمونہ فارم عدالتی دستاویزات کا لازمی حصہ ہوگا اور اسے درخواستوں کی جانچ پڑتال، درجہ بندی اور بینچ کی تشکیل کے عمل میں استعمال کیا جائے گا تاکہ مقدمات کی مؤثر اور منظم انداز میں سماعت یقینی بنائی جا سکے۔مزید برآں، مقررہ نمونہ فارم وفاقی آئینی عدالت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا جہاں سے متعلقہ فریق اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔