وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف شہری خواجہ اظہر رشید کی جانب سے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف شہری خواجہ اظہر رشید کی جانب سے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سڑکوں کی بندش مسافروں، مریضوں، طلبہ، یومیہ اجرت کمانے والوں اور عدالتوں تک رسائی کے خواہشمند شہریوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ اگر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سڑکیں بند رہیں تو صوبے کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے صوبے میں نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے اور بین الصوبائی آمد و رفت کی آزادی بھی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئین 1973 کے تحت شہریوں کو حاصل نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، صوبے بھر میں فوری طور پر سڑکوں کی بندش ختم کرائی جائے اور اس عمل کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔