اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ یہ مقدمہ 3 دسمبر 2025ء کو سنے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لیا تھا تاہم 27 ویں …
وفاقی آئینی عدالت میں صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ یہ مقدمہ 3 دسمبر 2025ء کو سنے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لیا تھا تاہم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس سے متعلق تمام مقدمات کو وفاقی آئینی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت ایسے تمام کیسز اب خصوصی آئینی بینچز کے سامنے ہی زیر سماعت آئیں گے۔








