وفاقی آئینی عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اسلام آباد میں کی جائے گی، سرکلر جاری

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی۔ سرکلر کے مطابق کسی بھی قسم کی درخواست، اپیل، پٹیشن یا دیگر قانونی امور آئندہ صرف اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔سرکلر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس میں …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی۔ سرکلر کے مطابق کسی بھی قسم کی درخواست، اپیل، پٹیشن یا دیگر قانونی امور آئندہ صرف اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔سرکلر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کیا گیا،

جس میں وکلااور سائلین کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تمام کیسز اسلام آباد میں ہی فائل کیے جائیں۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگلے حکم تک فائلنگ کے لیے کوئی دیگر اسٹیشن قبول نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے تمام متعلقہ افراد کو پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کا مقصد عدالتی امور کو یکجا کرنا اور انتظامی معاملات کو مؤثر بنانا ہے۔