وفاقی اردو یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے حل کے لیے 1.5 ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکج کی تجویز دی گئی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (ایف یو یو اے ایس ٹی) کو درپیش مالی بحران کے حل کے لیے 1.5 ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر سرمد علی کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (ایف یو یو اے ایس ٹی) کو درپیش مالی بحران کے حل کے لیے 1.5 ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر سرمد علی کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اس سے قبل قائداعظم یونیورسٹی کے لیے بھی اسی نوعیت کے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ پیکج کی منظوری کے بعد ایف یو یو اے ایس ٹی کے تمام مالی مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں