وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے وسائل کا ایک چوتھائی شرح خواندگی میں اضافے پر خرچ کر رہی ہیں، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ملک کی ترقی میں خواندگی بہت اہمیت کی حامل ہے لیکن تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے ذرائع نے بتایاکہ وژن 2025 ءکے تحت موجودہ حکومت نے ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ملک کی ترقی میں خواندگی بہت اہمیت کی حامل ہے لیکن تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے ذرائع نے بتایاکہ وژن 2025 ءکے تحت موجودہ حکومت نے ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جبکہ تحقیق کے نئے پراجیکٹس بنائے جس سے ہماری جی ڈی پی بہتر ہو اور ملک معاشی لحاظ سے اپنے قدموں پرکھڑا ہو سکے نیز وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں خواندگی کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور اپنے وسائل کا ایک چوتھائی سے بھی زیادہ اس پر خرچ کررہی ہے ۔

Leave a Reply