اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءکےلئے سینٹ کی طرف سے مجموعی طور پر 157 سفارشات موصول ہوئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءپر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 108 سفارشات کا تعلق وفاقی ترقیاتی پروگرام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ سفارشات ضروری کارروائی کیلئے …
وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءکےلئے سینٹ کی طرف سے مجموعی طور پر 157 سفارشات موصول ہوئیں، مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءکےلئے سینٹ کی طرف سے مجموعی طور پر 157 سفارشات موصول ہوئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءپر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 108 سفارشات کا تعلق وفاقی ترقیاتی پروگرام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ سفارشات ضروری کارروائی کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی ہیں۔ بقیہ 49 تجاویز جن کا تعلق وزارتِ خزانہ سے تھا اُن میں سے 42تجاویز حکومت نے کلی یا جزوی طور پر منظور کر لی ہیں۔








