وفاقی تعلیمی اداروں میں 24 سے 27 مارچ تک موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول و کالجز اور فیڈرل گورنمنٹ کالجز برائے طلباء و طالبات میں 24 سے 27 مارچ 2026 تک بہار کی تعطیلات ہوں گی۔

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول و کالجز اور فیڈرل گورنمنٹ کالجز برائے طلباء و طالبات میں 24 سے 27 مارچ 2026 تک بہار کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد 30 مارچ بروز پیر دوبارہ کھل جائیں گے۔ ایف ڈی ای حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد طلباء و اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے درمیان مختصر وقفہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر سکیں۔