وفاقی تعلیمی بورڈ ،میٹرک پارٹ اول اور پارٹ دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،
وفاقی تعلیمی بورڈ ،میٹرک پارٹ اول اور پارٹ دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ (ایف بی آئی ایس ای) اسلام آباد نے میٹرک پارٹ اول اور پارٹ دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں دوپہر 2 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امتحانی پرچے دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں میٹرک پارٹ اول اور پارٹ دوم کے امتحانی پرچوں کے علاوہ عملی بنیادوں پر تشخیص (پی بی اے) اور دیگر متعلقہ مضامین کے امتحانات بھی شامل ہیں۔ طلبہ اور والدین مکمل ڈیٹ شیٹ اور مزید معلومات وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔







