وفاقی تعلیمی بورڈ بین الاقوامی معیارات حاصل کرنے کے بعد تمام بورڈز پر سبقت لے گیا، نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ بین الاقوامی معیارات حاصل کرنے کے بعد تمام بورڈز پر سبقت لے گیا۔ وہ جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے ایس ایس سی پارٹ II کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ سب …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ بین الاقوامی معیارات حاصل کرنے کے بعد تمام بورڈز پر سبقت لے گیا۔ وہ جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے ایس ایس سی پارٹ II کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ سب کیلئے ایک رول ماڈل ہے اور ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج حوصلہ افزاءہیں۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءکو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کا مستقبل انتہائی بہترین ہو گا۔ انہوں نے طلباءکو مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے کمپیوٹر بٹن دبا کر نتائج جاری کئے۔ اس سے قبل وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک نے ایس ایس سی کے نتائج کے خدوخال بیان کئے۔

مزید خبریں