اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں دوسرے روز مقابلہ حسنِ نعت 2025ء منعقد ہوا ،جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ فیڈرل بورڈ مرزا علی کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ …
وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں دوسرے روز مقابلہ حسنِ نعت 2025ء کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں دوسرے روز مقابلہ حسنِ نعت 2025ء منعقد ہوا ،جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ فیڈرل بورڈ مرزا علی کے خطاب سے ہوا۔
انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فیڈرل بورڈ کا بنیادی کام امتحانات کا انعقاد ہے تاہم طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔مقابلہ حسنِ نعت میں میٹرک لیول پر فاطمہ ارشد، اسلام ماڈل کالج برائے طالبات کوٹ ہتھیال اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حماد رضا گیلانی او پی ایف کالج H-8/4 اسلام آباد نے دوسری اور محمد جیلان، میانوالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
انٹرمیڈیٹ کیٹگری میں ملائکہ نور، ایمالہ فاؤنڈیشن کالج راولپنڈی پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہریں، محمد سعد مغل، ایف جی سر سید کالج راولپنڈی نے دوسری جبکہ محمد شاہ زیب، فوجی فاؤنڈیشن کالج برائے طلباء لالہ زار راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی مرحلے میں ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ مرزا علی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس نشاط انگیز اور روح پرور مقابلے کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔








