وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودکا اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آئندہ چار سالوں میں شرح خواندگی 70 فیصد تک پہنچ جائے گی، موبائل ٹیکنالوجی اس ہدف کے حصول کے لئے اپنے بڑے نیٹ ورک کی وجہ سے زیادہ مو¿ثر اور نتیجے خیز ہو سکتی ہے۔ پیر کو وہ …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آئندہ چار سالوں میں شرح خواندگی 70 فیصد تک پہنچ جائے گی، موبائل ٹیکنالوجی اس ہدف کے حصول کے لئے اپنے بڑے نیٹ ورک کی وجہ سے زیادہ مو¿ثر اور نتیجے خیز ہو سکتی ہے۔ پیر کو وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ”ٹیکنالوجی کے ساتھ علمی معیشت کے لئے اجتماعی عمل“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوپن یونیورسٹی کی طرح فاصلاتی تعلیم کے ماہرین تعلیم اور ادارے موبائل سروسز کے ذریعہ جاری کرنے کے لئے معیاری مواد کی تیاری کے لئے آگے آئیں۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں ملکی ماہرین تعلیم اور غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قرشی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے کیا۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے وفاقی وزیر اور غیر ملکی مندوبین کو خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تعلیمی سرگرمیوں میں نئی ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے تعلیم کے شعبہ میں اہداف کے حصول کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر ممکن تعاون کرے گی۔ افتتاحی اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید اے ملک، ورچوئل یونیورسٹی کے بانی ریکٹر اور اوٹو ایوجنتھ کے چیئرمین ناروے کے مائر نوسٹرم نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لئے موبائل ایپس اور مواد کی تیاری اور ترقی میں ماہرین تعلیم اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مقاصد کے لئے موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوام کو سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ لینے کے لئے مدد فراہم کرنے کا خیال بروقت اور جدید نقطہ نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے سمارٹ استعمال سے عوام میں ذہنی تبدیلی لانا ممکن ہے "ہم اپنے تعلیمی اداروں کی مدد اور جدید طریقوں کے استعمال سے ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے کوشاں ہیں”۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال سے شرح خواندگی کو 58 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دیہی علاقے تک تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں یونیورسٹی ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ بنے گی۔ اوٹو ایوجنتھ کے چیئرمین ناروے کے مائر نوسٹرم نے بھی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply