اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کر رہی ہے، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی مشاورت سے وفاقی حکومت صوبہ کے جنوبی خطہ کی ترقی کے لئے ہرممکن …
وفاقی حکومت بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کر رہی ہے، وفاقی حکومت صوبہ کے جنوبی خطہ کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کر رہی ہے، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی مشاورت سے وفاقی حکومت صوبہ کے جنوبی خطہ کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ 9 وزارتوں کے متعلقہ حکام بلوچستان کے لوگوں کے لئے ترقیاتی پیکج تیار کررہے ہیں جو صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے گا تاکہ کم ترقیاتی علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایاجاسکے ۔ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کی تعریف کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا بہتر طبی اور انتظامی کوششوں کے نتیجہ میں عالمی وباء پر قابو پایا گیا تاہم ہمیں ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا کیونکہ وبا ابھی مکمل ختم نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کووڈ۔19 سے متعلق شعور فراہم کرنے پر میڈیا کے کردار کی تعریف کی ۔








