وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، وزیراعظم

ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، سندھ حکومت کی طرف سے عوام کے مسائل حل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے چاہئے تھے لیکن انہوں …

ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، سندھ حکومت کی طرف سے عوام کے مسائل حل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے چاہئے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرائیں گے۔ جمعرات کو مکلی گراﺅنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شیرازی برادران کی طرف سے کئے گئے مطالبات پر کہا کہ علاقہ کے مسائل کے حوالہ سے جو مطالبات کئے گئے ہیں وہ صوبائی حکومت کے دائرہ کار سے متعلق ہیں، صوبائی حکومت کو یہ مسائل حل کرنے چاہئے تھے لیکن صوبائی حکومت نے مسائل حل نہیں کئے اس لئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی اور یہ مسائل حل کرا کر دم لوں گا۔

Leave a Reply