اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ صوبائی حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں پوری کرے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں ریاستی عملداری کمزور پڑ رہی ہے۔ پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے …
وفاقی حکومت ملک بھر میں قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ صوبائی حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں پوری کرے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں ریاستی عملداری کمزور پڑ رہی ہے۔
پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے تاہم بعض صوبوں میں سیاسی قیادت کی غفلت اور ناقص طرزِ حکمرانی سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور صوبائی انتظامی فیصلوں کے قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھ رہے ہیں جن کا جواب آئینی دائرہ کار میں دیا جانا ضروری ہے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ وفاق آئین کے مطابق تمام صوبوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔







