اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے ارکان میں پی آئی …
وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے خودمختار کمیشن قائم کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔
وزارت اطلاعات و نشریات سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے ارکان میں پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) وزارت اطلاعات و نشریات، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) وزارت انسانی حقوق، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نیئر علی،
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے نوید اکبر چوہدری، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (برنا) سے افضل بٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (برنا عظیم گروپ) سے حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) سے محمد نواز رضا، کراچی یونین آف جرنلسٹس سے طاہر حسن خان، پنجاب یونین آف جرنلسٹس سے تمثیلہ چشتی، خیبر یونین آف جرنلسٹس سے نادیہ صبوحی اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس سے خلیل احمد شامل ہیں۔








